۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دستخطی مہم

حوزہ/ شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ دہلی اور ملک کے مختلف حصوں میں نمازیوں نے اس تحریک میں شامل ہوتے ہوئے اس مہم میں حصہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی/ آل انڈیا شیعہ کونسل اور اہل بیت کونسل انڈیا کی جانب سے سعودی حکومت کے ہاتھوں مسمار کی گئی جنت البقیع کی مقدس قبور کی تعمیر نو کیلئے ملک گیر سطح پر دستخطی مہم شروع کی گئی ہے آل انڈیا شیعہ کونسل کے قومی ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے بتایا کہ یہ دستخطی مہم ٢ شوال سے ٨ شوال تک جاری رہے گی۔ نماز جمعہ کے بعد شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ دہلی اور ملک کے مختلف حصوں میں نمازیوں نے اس تحریک میں شامل ہوتے ہوئے اس مہم میں حصہ لیا۔

دستخطی مہم کے آغاز پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے سعودی حکومت کے ذریعہ 1925 میں مسمار کر دی گئیں قبروں کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خاندان آل سعود نے مذہب کو ڈھال بناکر جس طرح مکہ، مدینہ، نجف اشرف، کربلائے معلی میں بے دردی سے شرک وبدعت کی ناروا تہمت کی آڑ میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا ان میں سب سے بدترین اور شرمناک جرم جنت البقیع میں خاندان رسالت کی معصوم ہستیوں کے مزارات کی مسماری تھا۔ جس کے خلاف امت اسلام ہمیشہ احتجاج کرتی رہی ہے ہم پوری شدت کے ساتھ سعودی حکومت سے ان مقدس مزارات کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل خطبہ نماز جمعہ میں مولانا محسن تقوی نے کہا کہ تقریبا ایک صدی قبل مدینہ منورہ جنت البقیع میں مقدس مزارات کو منہدم کیا گیا تھا جو آج تک ویران قبور کی صورت میں مظلومیت کی علامت بنی ہوئی ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے اسی لئے اس کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔

اس موقع پر مولانا مرزا عمران علی نے کہا کہ آل رسول کی قبور مطہرہ کی بے حرمتی پر خاموشی انسان کو شریک جرم بناتی ہے ایک مسلمان اہل بیت رسالت کی توہین پر خاموش نہیں رہ سکتا اس لئے یہ احتجاج پوری شدت سے ہونا ضروری ہے۔ انجمن شیعة الصفاء کے صدر قسیم حیدر رضوی، علی عباس نقوی، گلزیز زیدی اور آفتاب مرزا ،مرزا مقدر علی وغیرہ اس موقع پر موجود رہے۔جبکہ سینکڑوں افراد نے دستخطی مہم میں حصہ لیا اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آن لائن پیٹیشن بھی سائن کر رہے ہیں ۔۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Akhtar abbas shamsi PK 12:30 - 2022/05/08
    0 0
    As erly as possible mazar ki tamer kary